تعلیم کی کوئی عمر نہیں ہوتی۔ بالکل اسی طرح پاکستان میں سیاست میں عمل دخل کرنے کے لئے عمر کے ساتھ تعلیم کی کوئی قید نہیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنما اور امارات کے لیگی صدر عبدالمجید مُغل نے 62 سال کی عمر میں اب انٹر کا امتحان پاس کرلیا۔
عبدالمجید نے 1978میں میٹرک کا امتحان پاس کیا اور اب 43 سال بعد انٹرمیڈیٹ کا امتحان فیڈرل بورڈ اسلام آباد سے سیکنڈ پوزیشن میں پاس کرلیا۔ جس پر وہ اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ اب میری خواہش ہے کہ میں جلد ہی گریجوئیشن بھی کروں۔