کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے حکومت سندھ نے تقریبات، شادی ہالز، شاپنگ مالز اور ہوٹلز میں شرکت کے لئے ویکسین لگوانے کی شرط لازمی قرار دے دی ہے۔
حکومت کے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق کراچی، سانگھڑ اور سکھر میں اندرونی تقریبات میں 500 افراد جبکہ بیرونی تقریبات میں 1 ہزار افراد کو شرکت کی اجازت ہوگی۔