6 بہنوں نے 6 بھائیوں کے ساتھ ایک ہی دن شادی کرلی ۔۔ زبردستی کی یا پسند سے؟ جانیئے دلہن کی زبانی

image
ملتان میں ایک ایسی انوکھی اور اجتماعی شادی کی تقریب ہوئی جہاں 6 بہنوں نے اپنے چچا کے 6 بیٹوں سے ایک ہی دن شادی کرلی۔ خبر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔
شادی کی تقریب نجی ٹی وی کی جانب سے دکھائی گئی جس میں انٹرویو دیتے ہوئے دلہن نے بتایا کہ: '' ہمارے ہاں ایک ساتھ شادیاں کرنے کی روایت ہے، اس سے اضافی خرچے سے بھی بچ جاتے ہیں اور غیر ضروری رسومات بھی نہیں کی جاتی ہیں۔ ہم 6 بہنیں شروع سے ہی ایک ساتھ رہنے کے خواہش مند تھے اور ہمارے چچا کے بیٹے بھی خوش مزاجی سے رہتے تھے، گھر والوں نے بھی اس شادی پر رضامندی کا اظہار کیا اور شادی کی خوشیاں دھوم دھام سے منا رہے ہیں۔ ''
دولہے میاں کا کہنا ہے کہ: '' ہم بھائیوں نے پسند کی شادی کی ہے جس پر والدین نے بھی خوشی کا اظہار کیا، ہمیں خوشی ہے کہ اب ہم جوائنٹ فیملی بننے جا رہے ہیں۔ یہ اتفاق کہیں یا پھر نصیب، ہم بھائیوں نے بچپن سے ہی یہ ٹھان لی تھی کہ ایک ہی گھر میں ایک ہی وقت میں شادی کریں گے اور آج یہ خواب پورا ہوا۔ ''
About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts