عوام مرے یا جیئے اس سے حکمرانوں کو کیا مطلب، اب صبح سویرے سوشل میڈیا پر ایک تصویر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کراچی میں ایک خوفناک حادثہ پیش آیا۔
جس میں ایک شخص اپنے گھر یا پھر کسی ضروری کا م کیلئے جا رہا تھا کہ اس کی گاڑی سڑک پر موجود بڑے سے گڑھے میں جا گری۔
ہوا کچھ یوں کہ سفید آلٹو کا ر میں موجود شخص تیز رفتاری میں سڑک پر سے دیگر گاڑیوں کو اوور ٹیک کر رہا تھا کہ گڑھا نظر نہیں آیا اور اس جا گرا۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی پوسٹ کے مطابق گاڑی کو تو بہت نقصان پہنچا ہے مگر اللہ پاک کے کرم سے اس میں سوار شخص کو کچھ نہیں ہوا معمولی چوٹیں آئیں ہیں۔
اس کے علاوہ صبح صبح اس خطرناک حادثے پرعلاقہ مکینوں میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے کہ کیا ہم لوگوں کیلئے اب بس اسی طرح کی سہولیات رہ گئیں ہیں۔
یہی نہیں لوگ اب علاقے کے عہدیداران اور ایم ۔پی۔اے سے جواب چاہتے ہیں کہ اس واقعے کا زمہ دار کون ہے؟مزید یہ کہ اگر اس کار سوار کی جان کو خطرہ لاحق ہو جاتا تو اس کی موت کا زمہ دار کون ہوگا؟