چوہدری شجاعت کے انتقال کی خبر ۔۔ پرویز الٰہی کا بیان سامنے آگیا
چوہدری شجاعت الٰہی کا انتقال نہیں ہوا وہ بالکل خیریت سے ہیں۔ سوشل میڈیا پر جھوٹی اور غیر تصدیق شدہ خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔
پاکستان کے معروف سیاستدان مسلم لیگ قائد اعظم (ق) کے رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے سابق وزیراعظم اور ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل انتقال کی خبروں کو جھوٹا قرار دے دیا ہے۔
یہ بھی بتایا ہے کہ 15 دن پہلے چوہدری شجاعت کی طبیعت خراب تھی اور وہ ہسپتال میں داخل ہوئے تھے لیکن اب وہ بالکل ٹھیک اور خیریت سے گھر پر ہیں۔