بینک میں ڈکیتی کی واردات تو بہت سنی ہیں۔ لیکن اب کیش وین کو بھی لوٹ لیا گیا۔ کل کراچی کے علاقے ناظم آباد میں یو بی ایل بینک میں ایس اوایس نامی پرائیوٹ سیکورٹی کمپنی کے گارڈز رقم جمع کرانے پہنچے ۔ اس دوران موٹرسائیکل سوار دو مسلح ملزمان نے دو سیکورٹی گارڈز کو گولیاں مارکر رقم سے بھرا ایک تھیلا چھین کر فرار ہوگئے ۔