شیرشاہ کے نالے میں بڑا دھماکا، 11 افراد جاں بحق

image
کراچی کے علاقے شیرشاہ کے نالے میں اندرونی طور پر دھماکہ ہوگیا جس کی وجہ سے نالے کی دیورا قریبی عماروں سے ٹکرائی اور ملبے گرنے کی وجہ سے شدید نقصان ہوا۔ نالے کے قریب میں 1 منزلہ عمارت تھی جس کے گراؤنڈ فلور پر نجی بینک تھا اور کئی دفاتر تھے۔ اس افسوس ناک حادثے میں 11 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

بلڈنگ لیگل تھی یا نہیں اس حوالے سے سندھ بلڈنگ اینڈ کنٹرول اتھارٹی نے کوئی خاص معلومات نہیں دی۔ کراچی سول ہسپتال کے ٹرامہ سینٹر کی جانب سے 12 زخمیوں کو لانے کی اطلاع دی گئی اور بتایا گیا کہ 11 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

علاقہ شیرشاہ میں پراچہ چوک پر زور دار دھماکہ ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق عمارت کا سارا فرش زمین بوس ہوگیا ہے۔ عمارت دھماکے کے بعد خوفناک صورتحال پیش کر رہی ہے۔ ملبہ چاروں طرف بکھرا پڑا ہے۔ دفاتر کا فرنیچر اور دیگر سامان نالے میں بہہ چکا ہے۔

موقع پر پولیس ، رینجرز، ایدھی ایمبولینس اور بھاری مشینری منگوائی جاچکی ہے۔ اور دیکھا جا رہا ہے کہ کوئی مذید انسانی جان ملبے تلے تو موجود نہیں۔ عمارت کے گراؤنڈ فلور پر موجود افراد کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

کیماڑی ڈسٹرکٹ پولیس نے واقعے میں تخریب کاری یا دہشت گردی کے عنصر کو رد کر دیا ہے، پولیس کے مطابق یہ واقعہ حادثاتی طور پر پیش آیا ہے۔
واضح رہے کہ جاں بحق افراد کی تعداد میں اضآفے کا خدشہ ہے۔ ان افراد میں کراشی اسیٹ کے ایم این اے عالمگیر کے والد بھی شامل ہیں۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts