کراچی میں شدید سردی سے 6 افراد جاں بحق

image
کراچی میں ہونے والی شدید سردی سے سالہا سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ آج سے قبل اتنی سردی کراچی میں پچھلے چوبیس سالوں میں دیکھنے میں آئی۔ شدید سردی سے 6 افراد ٹھٹر کر مر گئے۔شہر جا درجہ حرارت 8 ڈگری تک گر گیا۔ کراچی شہر میں سائبرین ہوائیں چل رہی ہیں۔ جو فٹ پاتھ پر رہنے والے لوگوں کی موت کا سامان بن گئیں۔ مختلف علاقوں میں 6 افراد سردی سے ٹھٹھر کر جاں بحق ہوگئے ہیں۔ شہر میں 22 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ فی الحال کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ سردی کی یہ لہر 21 دسمبر تک جاری رہے گی۔ این این آئی کی رپورٹ کے مطابق لسبیلہ سگنل کے قریب سردی سے ٹھٹھر کر 63 سالہ بزرگ محمد رشید ولد امجد، آرٹلری میدان کے علاقے گورنر ہاوس کے قریب 35 سالہ شخص، عزیزآباد کے علاقے کریم آباد بلاک 3 کے فٹ پاتھ پر 55 سالہ فاروق ولد محمد اور سائٹ اے کے علاقے میٹروویل میں فاروق اعظم مسجد کے قریب 65 سالہ شخص کی لعش ملی جبکہ کینٹ اسٹیشن کے قریب گیٹ وے ہوٹل سے 39 سالہ کامران ولد لقمان لاش برآمد ہوئی۔ بتایا جاتا ہے کہ سردی برداشت نہ ہونے کی وجہ سے سب کی موت واقع ہوئی۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts