اسلام آباد دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بن گیا.. او آئی سی کے اجلاس میں آج پاکستان کن اہم نکات پر بات کررہا ہے؟

image

"یہ ایک بروقت اور اہم اقدام ہے۔ اس اجلاس کے لیے اسلام آباد آنے پر خوشی ہوئی"

یہ الفاظ افغانستان کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندے تھامس ویسٹ نے اپنے ٹوئیٹ میں لکھے جنھیں آج اسلام میں ہونے والے او آئی سی کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی۔

امریکہ، جرمنی، چین سمیت کئی ممالک اجلاس میں شامل

یہ اجلاس اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی) کا 17واں اجلاس ہے جس میں تنظیم میں شامل اسلامی ممالک کے نمائندوں علاوہ امریکہ، جرمنی اور چین سمیت دیگر ممالک کے نمائندوں کو بھی دعوت دی گئی ہے۔ اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہونے والے اس اجلاس کے لئے خصوصی تیاریاں کی گئی ہیں۔ اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے علاوہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان بھی خطاب کریں گے

پاکستان عالمی برادری کو جھنجھوڑنے میں کامیاب رہے گا

پاکستانی وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ "اس اجلاس میں عالمی برادری کی توجہ افغانستان میں انسانی بحران اور افغان بھائیوں کی معاشی مسائل کی جانب کی جائے گی امید ہے پاکستان، افغانستان کے معاملے میں عالمی برادری کے ضمیر کو جھنجھوڑنے میں کامیاب رہے گا"


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts