شیرشاہ دھماکے میں ایم این اے عالمگیر خان کے والد کا انتقال ہوا جو یقیناً ان کے گھر والوں کے لئے ایک بڑا صدمہ ہے۔ اس کے ساتھ ہی وہ تمام لوگ جو دھماکے میں جاں بحق ہوئے، خُدا ان کے گھر والوں کو بھی صبرِ جمیل عطا کرے۔ ایچ بی ایل بینک کی برانچ کا اس لیگل جگہ پر موجود ہونا ایک سوالیہ نشان ہے۔
تفتیش کے وقت یہ سوال بھی سامنے آیا کہ جب عالمگیر خان کی رہائش گلشنِ اقبال میں ہے تو ان کے والد وہاں شیرشاہ پر کیا کر رہے تھے؟ تفصیلات کے مطابق:
''
پی ٹی آئی کے
رکنِ قومی اسمبلی عالمگیر خان کے والد کا بینک سے قریبی ہی ایک شوروم تھا، وہ اپنی دکان پر ہی موجود تھے اور دھماکے کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔
''
عالمگیر کے مطابق:
''
والد میرا سہارا تھے، مجھے اندازہ نہیں تھا کہ یوں وہ ہم سے جُدا ہوں گے۔
''