اس لیے ہمیشہ کہا جاتا ہے کہ خوشی میں بھی اپنے ہوش ہواس قائم رکھیں، کیونکہ اب خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدوار ہوائی فائرنگ کی زد میں آ کر انتقال کر گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق یہ ہوائی فائرنگ الیکشن جیتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام
(جے۔یو۔آئی۔فے) کے امیدوار زکریا خان سوڑی خود ہی فائرنگ کر رہے تھے۔
زکریا خان خوشی میں ہوائی فائرنگ کر رہے تھے جس سے یہ شدید زخمی ہوئے تو انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کے انتقال کی تصدیق کی۔ یہ واقعہ خیبر پختونخواہ کے علاقے سوڑی زئی میں پیش آیا، یاد رہے زکریا خان سوڑی جنرل کونسل کی نشست پر کامیاب ہوئے تھے۔
مزید یہ کہ اس افسوسناک واقعے پر مقامی پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ کامیاب امیدوار زکریا خان سوڑی کے گھر والوں نے قانونی کارروائی اور مقدمہ دائر کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
اس سے پہلے الیکشن کے دن پر تشدد واقعات میں صوبہ خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں میں 2 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ میئر پشاور کی نشست کےلیے 69 پولنگ اسٹیشن کا غیرسرکاری نتائج کے مطابق جے یو آئی ف کے امیدوار زبیر علی 6237 ووٹ لیکر آگے۔
جب کہ پی ٹی آئی کے امیدوار رضوان بنگش 5638 ووٹ لے کر پیچھے ہیں، اےاین پی کے امیدوار شیر رحمان 5188 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر ہیں۔