فوڈ پانڈا رائڈر سے ڈکیتی کے دوران ڈاکو نے اپنے ہی ساتھی کو گولی کیوں مار دی؟

image

شہر قائد میں چوری ڈکیتی تو اب روکنے کا نام ہی نہیں لیتی۔ آج بھی کراچی کے پوش علاقے گلشن اقبال میں فود پانڈا رائڈر سے ڈکیتی کی واردات ہوئی۔

جس میں ایک ڈاکو کی گولی سے اس کا اپنا ہی ساتھی ڈاکو موقعے پر مر گیا۔ ہوا کچھ یوں کہ فیصل ایاز نامی فوڈ پاندا رائڈر گلشن میں قائم دارالحصت اسپتال کے ڈکیتی کرنا چاہی۔

جس پر فوڈ پانڈا رائڈر نے مزاحمت کی اور ڈاکو نے گولی چلا دی جو اس کے ساتھ کو ہی لگی اور وہ موقعے پر ہی دم توڑگیا مگر فیصل ایاز کو گولی کان کے پاس سے چھو کر نکل گئی جس کے بعد اسے زخمی ہونے پر وہاں سے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزید یہ کہ پولیس زرائع کا اس افسوسناک واقعے پر کہنا ہے کہ مرنے والے ڈاکو کی اب تک شناخت نہیں ہو سکی تاہم اس کی لاش کو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ اس واقعے سے پہلے بھی ایک خبر سامنے آئی تھی جس میں دیر سے کھانا لانے پر فوڈ پانڈا رئڈر کو ٹانگ پر گولی مار دی گئی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts