سندھ حکومت کی جانب سے 27 دسمبر کو صوبائی حکومت کے ماتحت کام کرنے والے تمام اداروں کے لئے عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
اسندھ حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق 27 دسمبر کو سابق وزریِر اعظم بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ یاد رہے بے نظیر بھٹو 2007 میں 27 دسمبر کے دن بم دھماکے میں شہید ہوئی تھیں۔ بے نظیر بھٹو پاکستان کی پہلی خاتون وزیرِ اعظم تھیں۔