پنجاب حکومت نے اسکول جانے والے بچوں کے لیے دودھ پروگرام لانچ کردیا ہے۔ کیونکہ پاکستان میں خوراک کی قلت حد سے زیادہ ہوگئی ہے۔ دودھ جیسی بنیادی ضرورت بچوں کو اس حد تک نہیں مل رہی جتنی کہ ملنی چاہیئے۔
دودھ پروگرام کی ابتدائی تقریب یونیورسٹی آف لاہور میں ہوئی جس میں صوبائی وزیر لائیو اسٹاک حسنین بہادر دریشک اور صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے شرکت کی۔
جس میں بتایا کہ حکومت نے اسکول مِلک پروگرام شروع کیا ہے۔ جس کا عظم پاکستان کے ہر بچے کو صحت مند بنانا ہے۔
شروع میں 6 ماہ کے لیے شیخوپورہ اور اٹک کے 89 پرائمری اسکولوں میں بچوں کو روزانہ مفت دودھ فراہم کیا جائے گا۔ اس کے بعد دیگر اندرونی علاقہ جات میں اس مہم کو زور و شور سے مکمل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔