ٹرالر سڑک سے پھسل کر گہری کھائی کے اوپر ہوا میں لَٹک گیا، خوش قسمت ڈرائیور بچ گیا

image
پاکستان میں تیز رفتاری کے باعث روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں حادثات ہوتے ہیں۔ گاڑی چلانے والے کچھ ہی ڈرائیور بچ پاتے ہیں۔ لیکن کوہستان کی وادیوں میں بشام روڈ پر تیز رفتار ٹرالر دوسری گاڑیوں سے آگے نکلنے کی کوشش کر رہا تھا۔ اس دوران ٹرالر پھسل گیا، نیچے گہری کھائی اور اس کے بعد 500 فٹ گہری وادی تھی مگر ڈرائیور زندہ بچ گیا۔

ٹرالر کا صرف آگے کا حصہ ہوا میں معلق ہے، اور دیگر حصہ چٹانی سڑک کے اندر اٹک گیا ہے جس کی وجہ سے جانی نقصان ہونے سے بچ گیا۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US