ہماری پسند کی شادی نہیں تھی، مجھے ساس نے پسند کیا ۔۔ ظفر عباس کی فیملی میں کون کون ہے؟ جانیئے ان سے متعلق دلچسپ باتیں

image
کراچی کا بیٹا ظفر عباس اپنے نام اور کام سے ہر جگہ مشہور ہے۔ انہوں نے عوام کی خدمت کے لیے ہر قدم بہت محنت اور خلوص کے ساتھ اُٹھایا۔ لاک ڈاؤن میں جہاں لوگ بھوک پیاس سے مر رہے تھے، وہیں ظفر عباس نے اپنی طرف سے پوری کوشش کی اور لوگوں کو راشن تقسیم کیا۔
کچھ روز قبل ظفر عباس نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ہمارے مہمان کا حصہ بنے جہاں پہلی مرتبہ ان کی بیوی رمشاء ظفر ٹی وی پر نظر آئیں۔ رمشاء نے اینکر سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ:
'' ہماری ارینج میرج تھی۔ مجھے میری ساس اور نند نے کسی تقریب میں پسند کیا۔ شادی کو 9 سال ہوگئے ہیں۔ یہ کبھی کسی فضول بات پر غصہ نہیں کرتے۔ بہت سادہ مزاج ہیں۔ خضر اور احمد ہمارے 2 بچے ہیں۔ پہلے ان کی مصروفیت کم تھی اب زیادہ ہے۔ یہ بہت اچھے ہیں۔ ہمارا خیال بھی کرتے ہیں۔ ظفر پہلے جوس کمپنی میں کام کرتے تھے۔ پھر مکمل طور پر این جی او میں آئے۔
'' انہوں نے یہ بھی بتایا کہ: '' یہ رات کو گھر آتے ہیں، کبھی بھی کسی وقت چلے جاتے ہیں، 4 یا 5 بجے تک آتے ہیں اور صبح 1 بجے تک گھر ہوتے ہیں۔ کام کے لیے کبھی بھی چلے جاتے ہیں، بچوں کے ساتھ کم وقت ملتا ہے. گھر کی بات کبھی باہر نہیں کرتے. باہر کی بات کبھی گھر کے اندر نہیں ہوتی. عید یا کسی خاص تقریب پر گھر میں نہیں ہوتے. ۔ '' اینکر نے تعلیم کے حوالے سے سوال کیا تو رمشاء ظفر کا کہنا تھا کہ: '' میں نے انٹرمیڈیٹ کیا ہوا ہے۔ اور اب 2 بچوں کے بعد گریجوئیشن شروع کی ہے۔ میرا ارادہ ہے آگے پڑھنے کا۔''
فیملی میں کون کون ہے؟ ظفر عباس کے 4 بھائی ہیں۔ سب شادی شدہ ہیں۔ ان کی والدہ اور والد ہیں۔ یہ سب ایک ساتھ ایک ہی گھر میں رہتے ہیں۔ ان کے چھوٹے بھائی سید عون عباس ایک لکھاری اور کتاب کے مصنف بھی ہیں۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US