انھوں نے 8 شادیاں کی۔۔ایک سے زائد شادیاں کرنے والے چند لوگوں کی دلچسپ کہانیاں

image

اپنے دور کی حسین ترین اداکارہ الزبتھ ٹیلر نہ صرف اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کی وجہ سے مشہور تھیں بلکہ ان کی ایک وجہ شہرت ان کی کی جانے والی 8 شادیاں تھیں۔ جس میں سے برٹن نامی شوہر سے دس سالہ ازدواجی زنگی کا خاتمہ کرنے کے کچھ عرصے بعد انھوں نے برٹن سے دوبارہ شادی کی۔

الزبتھ ٹیلر کی مشہور زمانہ فلم قلوپطرہ تھی جس میں انھوں نے مصر کی حسین ترین ملکہ قلوپطرہ کا کردار ادا کیا تھا۔ منفرد اور یادگار کردار ادا کرنے والی یہ اداکارہ بالآخر 79 کی عمر میں 2011 میں دنیا سے کوچ کرگئیں۔

4 خواتین سے ایک ساتھ شادی

گیبونیز کیتھر دی بونگریز ایک بزنس مین ہیں جن کا تعلق افریقہ سے ہے۔ گیبونیز نے ایک ساتھ 4 خواتین سے شادی کی۔ ایک ساتھ ٤ خواتین سے شادی کرنے کے بارے میں گیبونیز کا کہنا تھا کہ ان کے لئے کسی ایک کا انتخاب کرنا مشکل تھا۔ وہ چاروں خواتین بھی ان سے شادی کے لئے اس لئے راضی ہوگئیں کیونکہ وہ معاشی طور پر مستحکم ہیں اور چار گھر چلا سکتے ہیں۔

3 خواتین سے ایک ساتھ شادی

یوگنڈا سے تعلق رکھنے والے 50 سالہ محمد سسیمنڈا کیٹرنگ کا بزنس کرتے ہیں۔ سسیمنڈا نے 50 سال کی عمر میں اچانک شادی کا فیصلہ کیا اور 3 خواتین سے ایک ساتھ شادی کی۔ 3 بیویوں کو ایک ساتھ رکھنے کے بارے میں بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ “میری بیویاں ایک دوسرے سے جلتی نہیں کیوں کہ وہ جانتی ہیں میں ان تینوں کے لئے بہت زیادہ محنت کرتا ہوں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US