شہر کراچی میں سردی آتے ہی جہاں خشک میوہ جات، چائے کافی اور خاص طور پر سوپ کا استعمال عوام الناس میں کافی بڑھ جاتا ہے۔
عام طور پر سوپ چکن اور انڈے کا پیا جاتا ہے جس کو پی کر نزلہ ٹھیک ہوتا ہے اور جسم کو سکون حاصل ہوتا ہے۔ لیکن اب کراچی کی مارکیٹ مین کیکڑے کا سوپ فروخت ہو رہا ہے جسے پی کر لوگ لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
لیکن کیکڑے کا سوپ کراچی میں کس جگہ فروخت ہورہا ہے اور اس سوپ کے کیا فائدے ہیں ، آج ہم جانیں گے۔
کراچی کی کیماڑی فوڈ اسٹریٹ میں کیکڑے کا سوپ فروخت کیا جا رہا ہے اور پینے والوں کا رش بھی روز بہ روز بڑھتا چلا جا رہا ہے ۔ صرف کراچی کے شہری ہی نہیں بلکہ ملک بھر سے کراچی آنے والے پاکستانی بھی یہاں کیکڑے کا سوپ پی کر لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
ایک رپورٹ کے مطابق کیکڑے کا سوپ نزلے میں بہت فائدہ فراہم کرتا ہے۔ جسے سانس کا مسئلہ ہو وہ بھی اس سوپ کو پی کر اپنے بند نزلے کو بحال کر سکتے ہیں۔