راشن نہیں اب گوبر کے اپلے بھی ملیں گے ۔۔ احساس راشن پروگرام احساس ایندھن پروگرام بنے گا، عوام کے دلچسپ تبصرے

image

ملک بھر میں گیس کی قلت سے عوام کو پریشان کرکے رکھ دیا ہے۔ کوئی گیس کے رونے رو رہا ہے تو کوئی بجلی اور گیس کے بناء ایندھن سے چلنے والا چولہا خریدنے کی کوشش کر رہا ہے۔ لیکن آج کے اس ماڈرن دور میں کراچی جیسے بڑے شہر میں بھی لوگ پرانے زمانے کی طرح گوبر کے اُپلوں پر کھانا بنا کر کھا رہے ہیں۔

یہی وجہ ہے سوشل میڈیا پر اپلے بہت وائرل ہو رہے ہیں۔ کچھ لوگ حکومت کا مزاق اُڑاتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ اب حکومت کو احساس راشن پروگرام کی جگہ احساس ایندھن پروگرام بھی کھول دینا چاہیئے اور اس میں گیس نہ دے سکیں تو گوبر اور اپلوں کا ہی انتظام کر دیں۔

تبدیلی میں اضافہ ایسا ہوا کہ ایک مرتبہ پھر ماضی کی یادوں میں کھو گئے۔ کسی نے کمنٹ کرکے کہا کہ ہاتھ کالے ہوں گے تو کیا ہوا بچوں کو پیٹ تو وقت پر بھر جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts