ان کو آپ کی ضرورت ہے ۔۔ سردی کے گرم کپڑے ایسے لوگوں سے خریدیں جو آرام کرنے کی عمر میں بھی روزگار کی خاطر کام کر رہے ہیں

image
سردی میں گرم کپڑے ہر جگہ بیچنے والے نظر آتے ہیں۔ لیکن اکثریت بڑی دکانوں اور مال سے خریدنا پسند کرتی ہے۔ اس میں کوئی برائی نہیں ہے۔ یہ ہر کسی کا اپنا اختیار ہے کہ وہ جہاں سے چاہے چیزیں خریدے۔ ایک مرتبہ ایسے ضرورت مند لوگوں کی طرف بھی نظر دوڑائیں۔غور کریں کہ کہیں ان کو تو آپ کی ضرورت نہیں ہے؟ یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ یہ بوڑھے بابا کریم آباد میں بیٹھتے ہیں اور یہ اونی کپڑے خود اپنے ہاتھ سے بنتے ہیں۔
ایسے ہزاروں لوگ ہمیں گلی کوچوں پر کھڑے نظر آتے ہیں۔ ان سے چند سو روپے کا کوئی بھی سامان خرید لیں چاہے وہ آپ کو قابلِ استعمال لگے یا نہ لگے تاکہ وہ لوگ جو روزانہ کی دھاڑی پر کماتے ہیں ان کا چولہا جل سکے۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US