گزشتہ دن پاکستان نے بابر کروز میزائل ون بی کا کامیاب تجربہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بابر کروز میزائل 430 کلومیٹر کے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
حیرت انگیز طور پر یہ تجربہ ٹھیک اسی دن کیا گیا جس دن بھارت نے اپنی سرحدوں پر S-400 میزائل نصب کیے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وہاں کی سرحدوں پر نصب کیے گئے یہ میزائل پاکستان میں کسی بھی ہدف کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ جبکہ پاکستان کی جانب سے بابر کروز میزائل کا تجربہ بھارت کے لئے منہ توڑ جواب سمجھا جارہا ہے۔
پاک فوج کا بھارت کو جواب
معروف صحافی اطہر کاظمی اپنے وی لاگ میں سرحد کے دونوں جانب ہونے والی اس عمل کو بیان کرتے ہوئے بتاتے ہیں کہ “جب میں نے فوج میں اپنے زرائع سے معلومات اکھٹی کرنی چاہی تو ان کا کہنا تھا کہ بھارتی سرحد پر کس وقت کس طرح کی پیشرفت کی جارہی ہے ہمیں اس کی لمحے لمحے کی خبر ہوتی ہے۔ البتہ جب دوسرے فوجی زرائع سے بات کی تو ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے بابر کروز کا تجربہ کرنے کا مقصد کسی قسم کی کارروائی کرنا نہیں بلکہ ملک کو درپیش ہر خطرے سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہنا ہے“
ملکی سرحد کی حفاظت اولین ترجیح
بے شک پاک فوج اور جنرل باجوہ نے ہمیشہ امن کو فروغ دینے کی کوشش کی ہے البتہ ملکی سرحد اور شہریوں کی حفاظت ہر فوج اور حکومت کی اولین ترجیح ہوتی ہے جس کا جواب پاک فوج نے میزائل کا کامیاب تجربہ کرکے بھارت کو بروقت دے دیا ہے۔