ڈکیتوں اور سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ سے 4 سالہ بچی جاں بحق، والدین انصاف کے منتظر

image

کراچی میں کل رات شاہ لطیف منزل پمپ پر واقع مارٹ میں کچھ ڈکیتوں نے لوٹ مار کی اور فائرنگ بھی کی۔ جب وہ وہاں سے بھاگنے لگے تو جوابی کارووائی کے طور پر مارٹ کے سیکیورٹی گارڈ نے بھی فائرنگ کی۔ ڈکیتوں اور گارڈ کی فائرنگ کے نتیجے میں 4 سالہ معصوم ننھی گُڑیا حرمین کو گولی لگ گئی۔ حرمین زخموں کی تاب نہ لا سکی اور انتقال کرگئی۔

کراچی میں آئے روز ایسے واقعات بڑھ رہے ہیں۔ مگر ہماری پولیس ڈکیتوں کو پکڑنے میں سستی دکھا رہی ہے۔ لیکن کب تک یوں عام شہریوں کی زندگیوں سے مذاق ہوتا رہے گا۔

بچی کے بھائی کا کہنا ہے کہ: '' میں اور میری چھوٹی بہن موٹرسائیکل پر جارہے تھے۔ فائرنگ کی آواز آئی تو میں رک گیا۔ مجھے لگا پٹاخوں کی آواز سے حرمین ڈرگئی ہوگی۔ پھر اچانک گولی لگی، میں نے دیکھا کہ حرمین خون میں لت پت ہے۔ وگوں سے مدد مانگی لیکن کسی نے مدد نہیں کی۔ میں اپیل کرتا ہوں ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے۔آج ہمارے ساتھ ہوا ہے کل کسی اور ساتھ ایسا نہ ہو۔ اس جگہ ڈکیتی صرف آج نہیں بلکہ آئے روز ہوتی رہتی ہے اور میں یہاں پہلے بھی 2 مرتبہ لُٹ چکا ہوں۔ میری بہن تو چلی گئی۔ لیکن انصاف کی امید قائم ہے۔ ڈاکو بھی زخمی ہے اور وہ بھی جناح ہسپتال میں زیرِ علاج ہے۔ میں پولیس اور انتظامیہ سے کارووائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہتا ہوں میری بہن تو بے قصور تھی، اس کو تو بولنا بھی نہیں آتا تھا، اس سب میں اس کی کیا غلطی۔ ''


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts