کراچی سمیت سندھ بھر میں تیز بارشیں کب سے ہوں گی؟ محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا

image

بارشیں اللہ پاک کی حسین نعمت ہے لیکن جب یہ موسم سرما میں برستی ہے تو سردی میں خوب اضافہ ہو جاتا ہے۔

بلکل اسی طرح پاکستان ڈیزاسٹر مینیجمنٹ نے بتایا ہے کہ سندھ کے مختلف اضلاع میں تیز بارش متوقع ہے۔ یہ بارش ہفتہ اور اتوار کے دن سندھ کے مختلف اضلاع میں اپنا جلوہ دیکھائے گی۔

موسم سرما کی پہلی بارش پر پاکستان ڈیزاسٹر مینیجمنٹ (پی ۔ڈی ۔ایم۔اے) کی جانب سے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

اگر بات کی جائے کہ یہ بارش کس کس جگہ ہو گی تو ان شہروں میں کراچی، میر پور خاص، حیدرآباد،دادو،لاڑکانہ، شہید اور بینظیر آباد شامل ہیں۔ اس بارش سے نمٹنے کیلئے تمام بلدیاتی اداروں کو الرٹ جا ری کر دیا گیا ہے۔

اور کہا گیا ہے کہ تمام موجود وسائل کو بروئے کار لایا جائے تاکہ عوام کوکسی قسم کی تکلیف نہ ہو۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے محکمہ موسمیات نے بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب کراچی سمیت سندھ بھر میں جمعے کے روز سخت سردی پڑے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts