پیٹ اندر کرو اپنا ۔۔ دلہن دلہے کا بڑھا ہوا پیٹ دیکھ کر حیران ہوئی تو تصویر کھینچواتے ہوئے ہی شوہر کو ڈانٹ دیا

image

ہر لڑکی چاہتی ہے کہ اس کا ہونے والا دولہا شکل و صورت کا خوبصورت ہو اور موٹا نہ ہو۔ مگر جب دولہا موٹا ہو تو دولہن پھر شادی بیاہ کی تقریبات میں زرا برابر بھی برداشت نہیں کرتی کہ تصاویر خراب ہوں اور ہر تصویر میں دولہے کا پیٹ نظر آئے۔

اب اسی طرح کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دولہن اپنے دولہے کو تصویر کھینچواتے وقت کہتی ہے کہ "پیٹ اندر کرو اپنا "۔

یہ خوبصورت جوڑا اپنی مہندی کی تقریب کے وقت ساتھ مل کر تصاویر کھینچوا رہا تھا تو دولہن نے یہ الفاظ اپنے دولہے سے کہے کہ مجھے پتا تھا کہ تصاویر صحیح نہیں آئیں گی اس لیے پہلے ہی کہتی ہوں " پیٹ اندر کر لو اپنا "۔

اس موقعے پر دولہن نے مہندی کی تقریب کی مناسبت سے ہلدی رنگ کا جوڑا جبکہ دولہے نے سفید شلوار قمیض اور اس پر ہلکے سفید رنگ کی واسکٹ پہن رکھی تھی۔

دولہن کے مذاحیہ انداز میں کہے ہوئے یہ جملے سوشل میڈیا پر انتہائی مقبول ہو رہے ہیں اور اب تک اس ویڈیو کو کئی لاکھ لوگ دیکھ چکے ہیں اور طرح طرح کے مذاحیہ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔

تاہم اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ ویڈیو پاکستان کے کس شہر سے ہے البتہ دولہا دولہن کے لباس اور بولنے کے انداز سے تو یہ بات بالکل درست ہے کہ یہ ویڈیو کسی غیر ملک کی نہیں بلکہ پاکستان کی ہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts