پاکستان میں شمالی علاقہ جات میں ان دنوں برف باری اور بارشیں ہو رہی ہیں۔ سردی اتنی زیادہ ہے کہ پانی کا نل کھولیں تو پانی کی جگہ برف کے لوتھڑے گر رہے ہیں۔ گلگت بلتستان سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دیومالائی کے قریب برف باری ہوئی جس کی وجہ سے چاروں طرف برف ہے۔ سڑک سے برف تو ہٹا دی گئی گئی لیکن گدھا پھسل کر گر گیا۔
ویڈیو سے معلوم ہو رہا ہے کہ یہ مال بردار گدھا ہے۔ اس پر بوجھ ڈال رکھا ہے۔ اگر اس پر یہ وزن کم ہوتا تو شاید یہ گرنے سے بچ جاتا۔ لیکن یہ اکیلا جانور نہیں ہے۔ اس علاقے میں ٹھنڈ کی وجہ سے اکثر جانور ضروری اقدامات نہ ہونے کی وجہ
جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔