لوگوں کے دلوں پر راج کرنے والے پاکستان کے معروف قوال امجد فرید صابری ( مرحوم) کی آج سالگرہ کا دن ہے۔
بھر دو جھولی میری یا محمد ؐ، جیسی مشہور قوالیاں پڑھنے والے پاکستان کے قوال امجد صابری جنہوں نے پوری دنیا میں اپنی آواز سے پاکستان کا نام روشن کیا، مگر سفاک قاتلوں نے 16 رمضان المبارک کو گھر سے رمضان پروگرام کرنے کے لئے نکلے تو نامعلوم افراد نے ٹارگٹ کلنگ کرکے ان کو مار دیا۔
آج کے دن امجد صابری کی سالگرہ ہے اور ان کے بیٹے مجدد صابری کو اپنے والد کی یاد نے بہت ستا رہی ہے۔
مجدد صابری کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پرانی تصویر شئیر کی گئی جس میں امجد صابری اور ان کے ساتھ ان کے بیٹے موجود ہیں۔
شئیر کردہ تصویر کے کیپشن میں مجدد صابری نے لکھا کہ سالگرہ مبارک ہو، والد جنت میں ہیں۔
مداحوں کی جانب سے امجد صابری کو بے حد یاد کیا جاتا ہے۔ کیونکہ امجد صابری کی دل چھو لینے والی قوالے کے سحر میں لوگ بندھ جاتے تھے۔