کیا جنید صفدر سیاست میں قدم رکھنے کے لیے شادی کی وجہ سے اتنا وائرل ہوئے؟ والد نے بیٹے سے متعلق انکشاف کردئیے

image

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات بہت دھوم دھام سے ہوئیں۔ شادی کی تصاویر اور ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی تھی۔

اب شادی کے بعد جنید صفدر آگے مستقبل میں کیا کریں گے اس حوالے سے ان کے والد کیپٹن (ر) صفدر نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا ہے۔

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے داماد اور ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ ان کا بیٹا جنید بھی تعلیم مکمل کرنے کے بعد انتخابات میں حصہ لے گا۔

کیپٹن صفدر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میں سر پر کفن باندھ کر نکلا ہوں، دامام مشکل وقت میں بھاگ جاتے ہیں لیکن میں ہمیشہ نواز شریف کے ساتھ کھڑا رہا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالت نے مجھے نا اہل تو قرار دیا مگر عوام میرے ساتھ کھڑی ہے۔

کیپٹن صفدر نے یہ بھی بتایا کہ پڑھائی مکمل کرنے کے بعد جنید صفدر بھی عام انتخابات میں حصہ لے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts