کھانے کے ڈبے سے مرغی کی تلی ہوئی گردن نکل آئی۔ ہوا کچھ یوں کہ ایک خاتون نے بین الااقوامی فوڈ چین سے آن لائن چکن ونگز آرڈر پر منگوائے۔
جس پر خاتون نے جیسے ہی ڈبہ کھولا تو اس میں چکن ونگز کے ساتھ مرغی کی تلی ہوئی گردن بھی نکلی جس سے خاتون ڈر گئی اور حیران و پریشان ہو گئی۔
اس خاتون کا نام گیبریلا ہے اور اس کا تعلق برطانیہ سے ہے۔ خاتون کے ساتھ پیش آنے والے اس انوکھے واقعے کی اطلاع اس خاتون نے اپنے ہی انسٹا گرام اکاؤنٹ پر جاری کی۔
اور کہا کہ چکن ونگز کے ڈبے سے جو مرغی کی گردن نکلی اس میں مرغی کی چونچ اور آنکھیں واضح دیکھی جا سکتی ہیں۔
اس کے علاوہ گیبریلا نامی خاتون نے یہ بھی لکھا کہ اس واقعے کے بعد کھانے کا سارا مزہ کر کرا ہو گیا۔ اسی وقعے کے باعث لڑکی نے مشہور فوڈ چین کی اس غفلت کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔
جس سے ایک تو ہر طرف ادارے کی کارکردگی پر سوال اٹھ رہے ہیں اور دوسری طرف خاتون نےاس فوڈ چین کو 6 میں سے صرف 2 ریٹنگ پوائنٹس دیے۔