اس سے کم کرایہ تو چنگ چی میں لگتا ہے۔۔ کراچی میں گرین لائن بس سروس کا آغاز! ٹکٹ کتنے کا ہے؟

image

“لگتا ہے یہ سب مل کر ہمیں لوٹ رہے ہیں۔ اس سے کم کرایہ تو چنگ چی میں لگتا ہے“

یہ کہنا ہے کراچی میں شروع ہونے والی گرین لائن بس سروس کے مسافر کا جو بس کا کرایہ سن کر غصے میں آگئے۔ واضح رہے کہ اس بس سروس کا آغاز آج کراچی میں ہوا جس کی پہلی بس سوا گھنٹے کی تاخیر سے مسافروں کو سرجانی ٹاؤن سے لے کر نمائش چورنگی اسٹیشن کے لئے روانہ ہوئی۔ اتنی دیر انتظار کرنے کی وجہ سے مسافر کافی ناخوش نظر آئے۔

کرایہ کتنا ہے؟

گرین لائن بس سروس کا کرایہ 55 روپے ہے البتہ روز اس بس سے سفر کرنے والے لوگوں کے لئے کارڈ بنوانے کی سہولت بھی موجود ہوگی۔

اوقات کار اور بسوں کی تعداد

یہ بسیں فی الحال صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک چلائی جائیں گی۔ گرین لائن بس سروس کے 22 اسٹیشنز ہیں جن میں سے اس وقت 11 اسٹیشنز کام کررہے ہیں جبکہ 80 بسوں میں سے 25 بسیں چلائے جانے کا آغاز آج سے کیا جاچکا ہے۔ 10 جنوری کے بعد بسوں کی تعدد اور اوقات کار میں اضافہ کردیا جائے گا۔ گرین بسیں سرجانی عبداللہ چوک سے نمائش چورنگی اسٹیشن تک کا سفر طے کریں گی۔

گرین بس میں کون سی سہولیات ہیں؟

اس بس میں 150 افراد کے سفر کرنے کی گنجائش موجود ہے۔ معذور افراد کے لئے خصوصی نشستیں بھی موجود ہیں اس کے علاوہ ان جدید بسوں کی نگرانی سی سی ٹی وی کیمروں سے کی جائے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts