25 دسمبر کو پاکستان میں مسیحی برادری دھوم دھام سے اپنا مذہبی تہوار کرسمس مناتی ہے۔ اس موقع پر پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز نے مسافروں کو ایک خوبصورت سرپرائز اس وقت دیا جب سفر کے دوران سانتا کلاز کے لباس میں ایک شخص نے آکر لوگوں میں تحفے اور چاکلیٹس تقسیم کیں۔
مسافر اور بچے اچانک سانتا کلاز کو دیکھ کر بہت خوش ہوئے۔ اس ویڈیو سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ پاکستان میں اقلیتی برادری کے جذبات کا بھرپور خیال رکھا جاتا ہے اور انھیں اپنے تہوار منانے کی پوری آذادی حاصل ہے۔