کراچی اور ملک کے دیگر شہروں میں بارش.. موسم خوشگوار، سردی کی شدت میں اضافہ

image

ملک کے اکثر شہروں میں اس وقت بارش کی وجہ سے سردی میں اضافہ ہوچکا ہے۔ کراچی کے مختلف علاقوں فیڈرل بی ایریا، نارتھ ناظم آباد، بفرزون اور ناگن چورنگی میں بارش کی میں بارش کی اطلاعات ہیں۔ ماہرین کے مطابق اگرچہ کراچی میں بارش کا موسم منگل تک رہے گا لیکن تیز بارش متوقع نہیں۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں ٹوبہ ٹیک سنگھ، لودھراں، کبیر والا، جہانیاں اور گوجرہ سمیت دیگر شہروں میں بھی موسم کی پہلی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔

ملک کے کئی حصوں میں برفباری

جبکہ کوئٹہ، توبہ اچکزئی اور زیارت سمیت کئی شہروں میں بارش کے ساتھ برف باری بھی ہوئی جس سے سیاح اور مقامی لوگوں میں خوشی کا سماں ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts