شہریوں کی حفاظت کیلئے استعمال ہونے والی پولیس موبائل پر باراتی چڑھ کر کیوں ناچتے رہے؟

image

پولیس موبائل عوام کی حفاظت کیلئے ہوتی ہے لیکن اب اسکا استعمال شادیوں کے پروٹوکول میں ہونے لگا ہے۔ ہوا کچھ یوں کہ نوابشاہ میں پولیس اہلکاروں نے پولیس موبائل بارات کے پروٹوکول میں لگا دی۔

اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

یہی نہیں اس ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ بارات کے پروٹوکول میں استعمال ہونے والی پولیس موبائل پر باراتی چڑھ کر ناچتے رہے اور اپنے خوشی کے لمحات کی ویڈیو بھی بناتے رہے۔

اس افسوسناک واقعے پر شہریوں کا کہنا تھا کہ یہ شادی ایک پولیس اہلکار کے بھائی کی تھی جس میں پولیس موبائل کا یوں استعمال کیا گیا، اور جو بھی یہ عمل بہت غلط تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US