چیف جسٹس نے غیر قانونی تجاوزات کا کیس سنتے ہوئے کراچی ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب کی رپورٹ مسترد کردی اور ساتھ ہی رفاعی پلاٹس کی تفصیلات عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
کیس کی سماعت کے دوران کراچی ایڈمنسٹریٹر کمرہ عدالت میں مشتعل ہوئے تو چیف جسٹس ان پر کافی ناراض ہوئے۔ چیف جسٹنس نے مرتضیٰ وہاب سے کہا “آپ یہاں سیاست کر رہے ہیں، غیر جانبدار طریقہ اختیار نہیں کر سکتے تو عہدے پر نہیں رہ سکتے“ جس پر مرتضیٰ وہاب نے غصے میں جواب دیا کہ “سیاست اگر اتنی بری چیز ہے تو چھوڑ دیتے ہیں“
مرتضیٰ وہاب کے اس جملے کے بعد چیف جسٹس نے فوری طور پر انھیں گیٹ آؤٹ کہتے ہوئے کمرہ عدالت سے باہر نکل جانے کا حکم دیا اور ساتھ ہی وزیرِ اعلیٰ سندھ سے مرتضیٰ وہاب کی جگہ دوسرا ایڈمنسٹریٹر تعینات کرنے کا کہا۔