شاید ہی دنیا میں کوئی ایسا انسان ہو جسے برف باری پسند نہ ہو۔ ہر جانب سفید چادر جیسی برف کی تہہ اور ٹھنڈ کا موسم جہاں کچھ لوگوں کو گھر کے اندر آگ جلا کر ہاتھ سینکنے پر مجبور کرتا ہے وہیں کچھ لوگ بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک دوسرے کی جانب برف کے گولے بنا بنا کر اچھالتے ہیں تو کہیں اسکیٹنگ کرتے ہیں۔
ملک میں اس وقت کئی شہروں میں برف باری شروع ہوچکی ہے جہاں سے ہم آپ کے لئے دلچسپ تصاویر اور ویڈیوز لے کر آئے ہیں۔ آپ بھی انجوائے کریں
اسکردو میں اسکیٹنگ کرتی یہ بچی کتنی پیاری لگ رہی ہے۔
پشاور میں برف باری کے خوبصورت مناظر
ہنزہ ویلی میں اونچے پہاڑوں پر برف باری
پیر چناسی کا سفر اور برف باری ایک ساتھ
مری اور نتھیا گلی
مشہور اداکارائیں اور جڑواں بہنیں ایمن اور منال بھی اپنے خاندان کے ساتھ برف باری انجوائے کررہی ہیں
معروف کھلاڑی شاہد آفریدی کا کراچی والوں کو موسم انجوائے کرنے کا پیغام