کون آئے گا کون جائے گا؟ اگلا آنے والا سال 2022 سیاستدان، اداکار اور کھلاڑیوں کیلئے کیسا رہے گا؟

image

سال 2021 ختم ہونے میں چار روز ہی باقی رہ گئے ہیں جس کے بعد 2022 میں ہم داخل ہوجائیں گے۔ 2021 میں کہیں خوشگوار واقعات پیش آئے تو کہیں آنکھوں کو نم کر دینے والے افسوسناک واقعات نے لوگوں کی آنکھوں کو نم کیا۔

اب سال 2022 کیسا ہوگا اس حوالے سے مشہور ماہر نجومی نے پاکستان کی مقبول سیاسی، انٹرٹینمنٹ اور کھیلاڑیوں کے بارے میں حیرت انگیز پیشگوئیاں کی ہیں۔

نجی ٹی وی چینل پر ایک پروگرام کے دوران 3 ماہرِ علم نجومی مہمان خصوصی انسا شاہ (ٹیرو کارڈ ریڈر) ، علی محمد خان اور آسٹرولوجسٹ کنان چوہدری موجود تھے جنہوں نے ملک کی مختلف مشہور شخصیات کے بارے میں پیشن گوئی کیں۔

سب سے پہلے انسا شاہ جو ٹیرو کارڈ ریڈر ہیں انہوں نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا ایک راز بتایا کہ وہ غصہ بہت کرتی ہیں۔ وہیں کنان چوہدری نے مریم نواز سے متعلق پیش گوئی کی کہ وہ اگلے سال 2022 کسی بڑے تنازعہ کا شکار ہوسکتی ہیں۔ جبکہ علی محمد خان نے مریم نواز سے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ سال 2022 میں کسی بڑے حادثے کا شکار ہوسکتی ہیں۔

شوبز کے معروف اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ سے متعلق انسا شاہ نے کارڈ کو مد نظر رکھتے ہوئے بتایا کہ ان کا 2022 میں اچھا ٹائم شروع ہونے جا رہا ہے۔

اسی طرح علی محمد خان نے عامر لیاقت حسین سے متعلق کہا کہ وہ سال 2022 میں اپنے آپ میں بہت بڑی تبدیلی لائیں گے۔

بلاول بھٹو کے بارے میں انسا شاہ نے راز بتایا کہ وہ بالکل بھی ایموشنل نہیں ہیں۔ کنان چوہدری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو کے بارے میں کہا کہ 2022 ان کے لیے اچھا سال ثابت ہوگا۔

شیخ رشید کے بارے میں ماہر علم نجوم کنان چوہدری نے پیشن گوئی کی کہ انہیں 2022 میں ان کی پسند کی وزارت مل سکتی ہے۔ اس کے علاوہ ان کی سیاسی کارکردگی میں نمایاں اضافہ ہوسکتا ہے۔

حریم شاہ بھی علم نجوم کی پیشن گوئی کا حصہ بنیں۔ کنان چوہدری نے انٹرویو میں بتایا کہ حریم شاہ کے لیے 2022 بدقسمت سال ثابت ہوگا اور مزید تنقید کا نشانہ بنیں گی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے حوالے سے علم نجوم کنان چوہدری کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد 2022 میں اپنی بہترین پرفارمنس ثابت کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ بابر اعظم کے لیے بھی 2022 کافی خوش قسمت ثابت ہوسکتا ہے۔

علی محمد خان نے ایک بڑی پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا کہ 2022 کے آخر تک پاکستان کی بڑی سیاسی شخصیت دنیا سے رحلت کر جائے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US