ملک بھر میں گیس کا بحران شدت اختیار کرچکا ہے۔ ادارے ناکام ہوگئے ہیں۔ شہری اس قدر پریشان ہیں کہ اب چولہا جلانے سے پہلے سب دعائیں کرتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر کراچی کی ایک خاتون کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چولہا جلانے سے پہلے گھر کے سب افراد نے دعا کے لیے ہاتھ بلند کیے اور خاتون نے کہا یا اللہ پاک ہم پر رحم کر، اور ہمیں گیس دے دے۔
ماچس جلائی، چولہا جلایا اور گیس آگئی جس پر سارا گھر خوشی سے جشن بھی منا رہا ہے۔ مگر ان کی تو گیس آگئی جن کی نہیں آئی وہ بیچارے کیا کریں؟ ہر سال سردی میں گیس کا بحران زور پکڑتا ہے۔ لیکن اس مرتبہ تو گیس نے سردی میں پریشان کرکے رکھ دیا ہے۔