فون کال کرتے وقت جن خاتون کی آواز سنائی دیتی ہے آپ بھی سوچتے ہوں گے کہ آخر وہ خاتون کون ہوں گی۔ پس پردہ آواز رکھنے والوں کو دیکھا تو نہیں جاتا لیکن اب ایسا ممکن ہوگیا ہے۔
'آپ کا بیلنس اس کال کیلئے ناکافی ہے' کہنے والی خاتون کے بارے میں آج آپ کو دلچسپ باتیں بتانے جا رہے ہیں۔
اسلام آباد میں مقیم عمدہ آواز کی مالک رمشا باسط شیخ جو ریڈیو ایف ایم میں کام کرتی ہیں۔ رمشا اپنے بارے میں بتاتی ہیں کہ انہیں بچپن میں ریڈنگ کرنے کا بہت شوق تھا اور وہ اپنی کلاس میں بلند آواز میں کتابیں پڑھا کرتی تھیں۔
رمشا باسط نے بتایا کہ وہ اپنی آواز کو مزید بہتر بنانے کے لیے صبح صبح گرم پانی کا استعمال کرتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کوئی ایسی اکیڈمی موجود نہیں جو پس پردہ آواز کو نکھارنے اور بہتر تربیت فراہم کرنے کا کام کرے جو کہ ہونا چاہئیے۔