یہ اللہ پاک کا ہی کرم ہی کہ اللہ پاک مولوی حضرات کو اتنا نواز دیتا ہے، پاکستان میں ہی ایک ایسے مولوی صاحب بھی ہیں جن کے 3 یا 4 بچے نہیں بلکہ پورے 28 بچے ہیں۔
یہ بات ہے پنجاپ کے سب سے مشہور شہر فیصل آباد کی جہاں ایک قاری محمد یعقوب نامی مولوی صاحب ہیں جن کے 4 بیویوں میں سے 28 بچے ہیں۔
اور حیرت کی بات تو یہ ہے کہ یہ ہنسی خوشی سب کے ساتھ ایک ہی چھت تلے رہتے ہیں۔ قاری یعقوب کہتے ہیں کہ یہ اللہ کا کرم ہے کہ میری اتنی اولاد ہے اور سب کے سب میرے فرمانبردار ہیں۔
مزید یہ کہ 28 بچوں میں سے 19 لڑکے اور 8 بیٹیاں جن میں سے اب تک 8 لڑکوں کی شادی کر چکا ہوں اور انہیں بھی اگر آنکھ اٹھا کر دیکھوں تو وہ بھی مجھے کچھ نہیں کہتے اور ادب کرتے ہیں میرا۔
اپنے اتنے بڑے کنبے پر انکا کہنا ہے کہ میں اس وقت 2 مدروسوں میں دینی تعلیم کا درس دیتا ہوں اور وہاں کے میرے مولوی دوست جو کوئی بھی ان سے کہتا ہے کہ میری اولاد نہیں یا پھر صرف 2 بچے ہیں تو وہ انہیں کہتے تھے۔
یہ اللہ کی دین ہیں دیکھیں نہ قاری یعقوب کے بھی تو 22 بچے ہیں تو انہیں پھر پاس بیٹھا کوئی اور آدمی بتاتا تھا کہ جناب آپ پرانی بات کر رہے ہیں کیونکہ اب 20 نہیں 24 ہو چکے ہیں۔
یہ اس لیے کیونکہ کچھ سالوں بعد میرے بچوں کی تعداد بڑھ جاتی ہے۔ باتوں ہی باتوں میں مولوی صاحب نے بتایا میری سب بیویاں حاضر سروس یعنی کہ حیات ہیں تو اب میں اور شادی کا تو خواہشمند ہوں۔
لیکن اور شادی تب ہی کروں گا جب ان 4 بیویوں میں سے کوئی ایک اللہ کو پیاری ہو جائے گی تب لیکن میں ایسا بالکل نہیں چاہتا کہ یہ مر جائیں۔
اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ جب یہ نہیں چاہتے کہ چاروں میں سے کسی ایک کا انتقال ہو تو یہ بات کر کیوں رہے ہیں آخر تو اسکی وجہ یہ ہے کہ انہیں اب بھی بہت رشتے آتے ہیں۔
لیکن جب لوگ دیکھتے ہیں کہ انہوں نے پہلے سے ہی 4 شادیاں کیں ہیں تو لوگ پھر منع کر دیتے ہیں اور کئی تو کہتے ہیں شادی لازمی آپ کے ساتھ کریں گے دنیا میں نہ سہی اوپر جا کر ہی سہی تو میں انہیں کہتا ہوں کہ اوپر کیا ہوگا یہ تو اللہ پاک کی زات ہی جانتی ہے۔
ان کا سب سے بڑا بیٹا 37 سال کاہے اور سب سے چھوٹا بیٹا ابھی ڈھائی ماہ کا ہے جس کا نام ہے زید بن یعقوب اور یہ وہ واحد صحابی ہیں جن کا نام قرآن پاک میں موجود ہے۔
یہ کوئی ان پڑھ مولوی نہیں بلکہ انہوں نے ماسٹر کر رکھا ہے اور اچھی دینی تعلیم بھی حاصل کر رکھی ہے جس کی وجہ سے یہ آج گلشن حرم اور جامعہ اسلامیہ نامی 2 مدرسوں میں دینی تعلیم کا درس دے رہے ہیں۔
اس کے علاوہ قاری یعقوب صاحب بہت ہی مذاحیہ طبعیت کے مالک ہیں اس بات کا ثبوت کچھ یوں دیا جا سکتا ہے کہ ایک موقعے پر انہوں نے کہا کہ میں نے اسلام کی روح سے چار شادیاں تو کیں ہیں۔
لیکن اب جب میرے شادی شدہ بچوں کے بچے اور میرے تمام بچے جب کسی موقعے پر جمع ہوتے ہیں تو یوں معلوم ہوتا ہے کہ جیسے کوئی بارات جا رہی ہو۔
مزید یہ کہ جب بھی میں گھر آتا ہوں تو کوئی بچہ میری انگلی پکڑ لیتا ہے تو کوئی قمیض اور میں سمجھتا ہوں کہ میرے پاس ہاتھ ہی کم پڑ گئے ہیں اگر 2 ، 3 ہاتھ اور ہوتے تو سب بچے ایک ایک انگلی میری پکڑ لیتے۔
آخر میں بس آپکو ہم یہ بتانا چاہیں گے قاری یعقوب کہتے ہیں کہ میری نیت صاف ہے اس لیے میں اپنی چاروں بیویوں کو سب سے پہلے جب میرے پاس کچھ نہیں تھا تو لکڑی کے بنے ہوئے چھت والے گھر میں لے گیا تو بھی انہوں نے شکر ادا کیا، جس پر میں ان کا مشکور ہوں۔