کراچی میں سردیوں کی دوسری بارش کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی
کراچی میں سردیوں کی دوسری بارش 2022 کے پہلے ہفتے میں ہوگی۔ محمکہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے شہریوں کو خوشخبری سنا دی۔ ان کے مطابق کراچی میں 5 اور 6 جنوری کو سردیوں کی دوسری بارش کا امکان ہے۔ جبکہ 4 جنوری کو ہلکی بوندا باندی بھی ہوسکتی ہے۔
سردار سرفراز کے مطابق بارش کا نیا سسٹم 31 دسمبر کو بلوچستان سے ملک میں داخل ہو گا۔ جس سے ملک کے شمالی علاقوں میں بھی بارش ہوگی اور میدانی علاقوں میں بھی۔ اس دوران کراچی شہر کا کم سے کم درجۂ حرارت 10 سے 12 ڈگری تک رہے گا۔