بنگلہ، گاڑی نہیں بلکہ ۔۔ شادی کے دن دلہن نے دولہا سے کیا معاہدہ لکھوایا؟ سب حیران رہ گئے

image

عام طور پر شادیوں میں دیکھا جاتا ہے کہ شریعت کے مطابق دولہا دلہن کا نکاح پڑھایا جاتا ہے،نکاح کی کارروائی کے دوران گواہان شامل ہوتے ہیں اور یو میاں بیوی ازدواجی رشتے میں منسلک ہوجاتے ہیں۔

لیکن اب ایک ایسا دولہا سامنے آیا ہے جس کی دلہن نے اپنے دولہا سے نکاح کی شرائط کے علاوہ ایک الگ معاہدہ بھی لکھوایا ہے جس کا سن کر آپ کو بھی حیرانی ہوگی۔

مذکورہ دولہے نے سوشل پاکستان کو انٹرویو دیا جس کا نام حارث سلطان ہے۔ حارث سلطان نے بتایا کہ انہوں نے اپنی اہلیہ کو منہ دکھائی میں ہیرے کی انگوٹھی دی ہے۔

حارث سلطان نے بتایا کہ وہ امریکہ میں بلنگ کمپنی میں نوکری کرتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں حارث نے بتایا کہ میری سالیوں نے ایک معاہدے کا فارم بنایا۔ اس کے اوپر میں نے وہ معاہدہ لکھا اور اس پر دستخط بھی کیے۔

دولہے نے بتایا کہ معاہدے میں ان سے لکھوایا گیا کہ اگر بیوی آپ کی غلط ہیں تو تب بھی وہ صحیح ہی ہوں گی، اور دوسرا معاہدہ یہ لکھوایا کہ روزانہ بیگم کو پھول دینے پڑیں گے۔

دیکھیئے دولہے میاں حارث سلطان نے اپنے اور اپنے اہلخانہ سے متعلق کیا کچھ بتایا اس ویڈیو میں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts