کراچی میں سوئی سدرن گیس کمپنی کے عوام کے لیے انوکھی خدمت، گیس کی لائینوں میں گیس کی فراہمی کے بجائے پانی کی فراہمی شروع کردی جس سے شہری بھی پریشان رہ گئے۔
ایس ایس جی سی نے گیس لائینوں سے پانی نکالنے کے بجائے علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل کی ہوئی ہے۔ جمشید روڈ اسلامیہ کالج کے اطراف اور نارتھ کراچی سرسید ٹاون میں گیس کی لائینوں میں گیس کے بجائے پانی آنا شروع ہو گیا۔
شہریوں نے اس حوالے سے ایس ایس جی سی کو شکایت بھی درج کرائی ہے۔
شہر کے مخلتف علاقوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ اور بندش کا دورانیہ 15 سے 20 گھنٹے ہو چکا ہے۔ پانی کی لائینوں میں پانی غائب ہو گیا ایس ایس جی سی کی لاینوں میں گیس کے بجائے پانی بھرا ہوا ہے۔
گیس لائینوں میں پانی کے باعث عامل کالونی جمشید کوارٹرز، سر سید ٹاون، نارتھ کراچی میں گیس کی فراہمی معطل ہے۔ علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ سے گیس لائینوں میں پانی ہونے کی وجہ سے گیس نہیں آرہی جس سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔