کراچی میں نئے سال کی خوشی میں ہوائی فائرنگ سے 1 بچہ ہلاک، 17 افراد زخمی ہوگئے

image

ہر نیا سال لوگوں کے لئے امیدیں لے کر آتا ہے لیکن پاکستان میں آتش بازی کی وجہ سے ہر سال کئی لوگ زخمی تو کچھ موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں ۔

اس سال سال نو کے آغاز میں ملک کے مختلف شہروں کراچی، لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ اور راولپنڈی وغیرہ میں رات بھر نئے سال کا جشن منایا جاتا رہا جس کی وجہ سے ٹریفک جام رہا اور لوگوں کو مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

کراچی میں آتش بازی کی وجہ سے مختلف علاقوں میں 18 افراد زخمی ہوئے جن میں سے خواجہ اجمیر نگری سے تعلق رکھنے والا 11 سالہ بچہ دوران علاج انتقال کرگیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts