موسم سرما کی دوسری بارش کی بھی پیشگوئی کر دی گئی ہے، اب بارشیں برسانے والا دوسرا اسپیل بلوچستان میں داخل ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وسظی اور بالائی سندھ میں بھی داخل ہوگا۔
جس سے 4 جنوری سے لے کے 7 جنوری تک تیز بارشیں ہو ں گی۔ یہ بارشیں کراچی اور حیدرآباد سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی ہوں گی۔
تاہم شمالی بلوچستان سے ملک میں داخل ہونے والا یہ نیا سسٹم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ، ہرنائی، ژوب، کوہلو، بارکھان ، گوادر، پشین، زیارت اور لسبیلہ سمیت دیگر اضلاع میں بھی بارش کا امکان ہے۔
مزید یہ کہ صرف بلوچستان اور سندھ میں ہی نہیں بلکہ محکمہ موسمیات نے صوبہ خیبر پختو نخواہ میں بھی کل سے شدید بارشوں کی بھی پیشن گوئی کی ہے۔
آخر میں یہاں بس یہ بتانا چاہیں گے شدید بارشوں سے سردی کی شدت میں بھی ان علاقوں میں شدید اضافہ ہو جائے گا۔
تاہم گرم کپڑوں کا انتظام کر لیا جائے اور گھروں سے غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں۔