میں آج بہت خوش ہوں ۔۔ اے آر رحمان کی بیٹی خدیجہ رحمان نے منگنی کرلی، ان کے ہونے والے شوہر کون ہے اور کیا کرتے ہیں؟

image

بھارت کے نامور گلوکار اے آر رحمان کی بیٹی خدیجہ رحمان کی منگنی ہوگئی جس کی تصاویر شوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسکر ایوارڈ یافتہ گلوکار کی بیٹی خدیجہ رحمان کی منگنی 29 دسمبر کو ہوئی ہے، تقریب میں گھر کے خاص اور قریبی مہمانوں نے شرکت کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خدیجہ کے منگیتر کا نام ریاض الدین شیخ ہے جو ایک آڈیو انجینیئر ہیں۔

خدیجہ نے اپنی منگنی کی اطلاع سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو دی اور ساتھ ہی اپنے منگیتر کی بھی تصویر شیئر کی۔

خدیجہ کا کہنا تھاکہ ریاض الدین شیخ کے ساتھ منگی کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے، منگنی میری سالگرہ کے دن قریبی رشتے داروں اور دوستوں کی موجودگی میں ہوئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow