اب ٹرک والا ڈیزائن جوتوں پر ۔۔ پاکستان ٹرک آرٹسٹ حیدر علی نے جوتوں پر بھی ٹرک والا ڈیزائن بنا دیا

image
پاکستانی ٹرک آرٹ دنیا بھر مشہور ہے۔ اس کو بنانے والے آرٹسٹ ایک ایسے فن سے آراستہ ہیں جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ یہ آرٹ بالکل بھی آسان نہیں ہے۔ اگر آپ اس آرٹ کو پہچان لیں تو آپ کو اندازہ ہوگا کہ رنگ بھرنا بھی آسان نہیں ہے۔ نقش و نگاری بنانا ہر گز ممکن نہیں اگر آپ کا دماغ اور آپ کا ہاتھ اچھے فن پاروں کو پسند نہیں کرتا تو۔
پاکستان کے مشہور ٹرک آرٹسٹ حیدر علی نے پوری دنیا میں جہاں اپنے فن سے دنیا بھر میں نام کمایا۔ وہیں اب حیدر نے کچھ نیا کرنے کی ٹھانی۔ اب انہوں نے پاکستانی ٹرک آرٹ کو جوتوں پر بھی بنانا شروع کر دیا۔
حیدر کی کچھ تصاویر جوتوں پر پینٹنگ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔ لوگ ان کے بنائے گئے بہترین جوتے خریدنے کے لیے بے تاب ہیں۔ ان جوتوں کی قیمت تقریباً 7 ہزار بتائی جا رہی ہے ۔ آج سے پہلے اس قسم کے جوتے دیگر ممالک سے منگوائے جاتے تھے۔ بہت کم لوگ جوتوں پر اس طرح کی نقاشی کرتے تھے۔ لیکن اب حیدر علی نے اس میدان میں قدم رکھ لیا ہے۔
مشہور آرٹسٹ عمر کہتے ہیں کہ: '' جوتوں کو یوں سجایا جا رہا ہے جیسے کوئی دلہن ہو۔ ایک آرٹسٹ سو مضبوط ذہن کو لے کر پیدا ہوتا ہے۔ پاکستان میں کسی ہنر کی کمی نہیں ہے۔ ''

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow