پاکستانی شوبز ستارے اکثر اپنی منفرد اداکاری اور دلکش جوڑی کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو سجل علی اور احد رضا میر سے متعلق بتائیں گے۔
سجل اور احد رضا کی جوڑی کو پاکستانی ناظرین بے حد پسند کرتے ہیں، جبکہ دونوں ستاروں کے چاہنے والے ان کی شادی کی خبر پر بھی خوش تھے۔
پرانی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے سجل کا کہنا تھا کہ احد رضا میر اور میں آنگن ڈرامے کے سیٹ پر ایک ساتھ موجود تھے، وہ وقت تھا جب پہلی بار احد نے میرا ہاتھ مانگا تھا۔
سجل علی کا کہنا تھا کہ ہماری منگنی اس وقت ہو چکی تھی جب ہم آنگن کے سیٹ پر تھے۔ احد نے مجھے پروپوز کیا تھا، لیکن میں نے کہہ دیا تھا کہ آپ کو سب سے پہلے میری فیملی سے بات کرنی ہوگی۔
احد رضا میر اور سجل علی کی جوڑی اس وقت پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا ایک چمکتا ہوا نام ہے جسے دیکھ کر ہر کوئی رشک کرتا ہے۔ اس وقت سجل علی پاکستانی ڈرامے صنف آہن میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔
سجل کا مزید کہنا تھا کہ میں نے احد سے پوچھا تھا کہ منگنی کے لیے اتنی جلدی کیوں تھی؟ جس پر احد کا کہنا تھا کہ مجھے ڈر تھا کہ اگر میں نے تم سے شادی کے بارے میں نہیں پوچھا، تو میں تمہیں کھو دوں گا، اور تم کسی اور سے شادی کرلو گی۔
واضح رہے سجل اور احد رضا میر 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے، جبکہ دونوں خاندان ایک دوسرے سے رشتہ جوڑنے پر بھی خوش تھے۔