بیٹے کی بارات میں ڈالرز نچھاور کیے، باراتیوں میں موبائل فون اور موسم کے لحاظ سے گرم چادریں تقسیم کیں۔
ہوا کچھ یوں کہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ کی تحصیل سمبڑیال کے گاؤں جیٹھی کے کے زمیندار کے بیٹے کی شادی کی تقریب جا ری تھی۔
تو زمیندار نے اپنے بیٹے کی شادی کو یادگار بنانے کیلئے، بارات پر دل کھول کر پاکستانی کرنسی نہیں بلکہ ڈالرز نچھاور کیے۔ اس موقعے پر کئی گھنٹوں تک آسمان پر ڈالرز ہی نظر آتے رہے۔
گھروں کی اور گاڑیوں کی چھتوں پر چڑھ کر لڑکے کا والد اور دیگر برادری والے ڈالر نچھاور کرتے رہے ۔
جیسے ہی یہ خبر پورے علاقے میں پھیلی تو علاقے کے کیا بچے کیا بوڑھے سب ہی ڈالر حاصل کرنے کیلئے پہنچ گئے۔ اب یہاں یہ بھی واضح کر دینا بہت ضروری ہے کہ یہ شادی کی تقریب سیالکوٹ کے ہی شہر ڈسکہ کے مقامی ہال میں ہوئی۔
اس کے علاوہ یہ خبر اب سوشل میدیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے اور اب تک اس ویڈیو کو لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں ، 586 سے زائد لوگ پسند کر چکے ہیں جبکہ 200 سے زائد لوگ اس پر پر اپنی رائے کا اظہار بھی کر چکے ہیں۔