نسوار ساتھ لے کر جانے والے ہوجائیں ہوشیار ۔۔ فضائی سفر کے دوران نسوار لے جانے والے کو کیا سزا دی جائے گی؟

image

نسوار کھانے کے شوقین افراد اب ہوجائیں خبردار کیونکہ اب آپ نسوار کے ساتھ لے کر ہوائی سفر طے نہیں کرسکتے۔

پاکستان میں اکثریت نسوار کا استعمال کرتی ہے اور اب ان کے لیے پریشان کن خبر سامنے آئی ہے جس کی خلاف ورزی کرنے والا شخص سخت سزا کا مستحق ہوگا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مشرق وسطیٰ میں قائم عرب ممالک کی جانب سے نسوار کو منشیات کی فہرست میں شامل کردیا گیا ،اب نسوار رکھ کر عرب ممالک جانا جرم ہوگا۔

اس ضمن میں اینٹی نارکوٹکس فورس حکام نے خبردار کیا ہے کہ نسوار کے ساتھ فضائی سفر کرنا جرم قرار دے دیا گیا ہے کیونکہ مشرق وسطیٰ کے تمام عرب ممالک نے نسوار کو منشیات کی فہرست میں شامل کردیا ہے۔

سوشل میڈیا پراینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب نے وائرل ہونے والے ایک پمفلٹ میں کہا ہے کہ عرب ممالک کی سرزمین پر کسی بھی مسافر کے بیگ سے نسوار برآمد ہوئی تو اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی اور سزا بھی دی جائے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts