وہ دیکھو میرے رشتے دار میری کامیابی سے جلتے ہوئے۔۔ عدنان صدیقی 2022 کی سب سے پہلی میم بن گئے

image

عدنان صدیقی 2022 کے شروعات میں ہی سوشل میڈیا پر چھا گئے۔ انہوں نے کچھ روز قبل کسٹم حکام کے ساتھ مل کر 18 کروڑ روپے کے موبائل اور شراب کی بوتلیں مل کر توڑی تھیں۔ جس کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی تصویر شیئر کی جس میں وہ سیلفی لے رہے ہیں اور پیچھے شراب کی بوتلوں کے کچرے کو جلایا ہوا ہے۔ آگ لگی ہوئی ہے، دھواں اُڑ رہا ہے۔ جس پر پاکستانی قوم کو مذاق اڑانے کا موقع مل گیا۔

سوشل میڈیا پر ہر کوئی اپنی مرضی کی میم بنائے جا رہا ہے۔ کوئی کہہ رہا ہے وہ دیکھو میرے رشتے دار میری کامیابی سے جل رہے ہیں۔ تو کوئی کہہ رہا ہے کہ میرا مستقبل تباہ ہو رہا ہے۔ دیکھیئے ویڈیو:

صارفین نے ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ عدنان صدیقی ٹاپ ٹرینڈ بنا دیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow