مویشیوں کو مالک دن رات محنت کرکے پالتے ہیں تاکہ عیدِ قرباں کے لیے تیار کر سکیں۔ لیکن سندھ کے ایک بیوپاری کے ساتھ افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔ عبدالمالک نامی بیوپاری اپنے 300 سے زائد مویشیوں کو سندھ سے لاہور لے جا رہا تھا کہ ٹرک الٹ گیا اور 100 سے زائد مویشی ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق پیچھے سے آنیوالے 22ویلر نے اوور ٹیک کیا جس وجہ سے حادثہ پیش آیا ہے۔ حادثے کے نتیجے میں 17 سالہ دلبر جاں بحق جبکہ 32 سالہ رزاق 17 سالہ صداقت 30
ہیں سالہ مبارک 19 سالہ خلیل 30 سالہ ناصر سمیت آٹھ افراد شدید زخمی ہوگئے
ساتھ ہی 100 سے زائد مویشی بھی زندگی کی بازی ہار گئے۔
مالک کا کہنا ہے کہ:''
میں نے عید سے قبل اپنے جانور تیار کیے تھے تاکہ لاہور کی منڈی میں بھی کاروبار کرسکوں۔ اس لیے کچھ جانور یہاں لے کر آ رہا تھا مجھے کیا پتہ تھا کہ میں اتنے بڑے نقصان کا سامنا کروں گا۔ اب میں کیا کروں میں نے جانوروں پر اتنی محنت کی تھی۔ اس سال منڈی کے بھاؤ اتنے چڑھ جائیں گے کہ جو باقی بچے جانور ہیں وہ بھی پتہ نہیں کوئی خریدے گا یا نہیں۔
''